کام کا دباؤ، یا کچھ اور۔۔ وزیر اعظم نواز شریف دل کے عارضے میں لاحق ہو کر بائی پاس کے لیے ان دنوں لندن میں مقیم ہیں۔ پوری قوم ان کے لیے دعاگو ہے۔
وہ واحد سربراہ مملکت نہیں جو دل کے عارضے کا شکار ہوئے۔ دنیا بھر میں کئی سربراہان مملکت دل کے عارضے میں مبتلا ہوئے۔ آئیے ان سربراہان پر نظر ڈالتے ہیں۔
List of people who went through surgery during… by arynews
امریکی صدر بل کلنٹن 2004 میں دل کے عارضے کا شکار ہوا۔ ان کے دل کی سرجری ہوئی جس میں کئی پیچیدگیاں پیدا ہوگئیں جس کے باعث ان کو ایک اور سرجری سے گزرنا پڑا۔
سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کا 2009 میں بائی پاس ہوا۔
عراق جنگ شروع کرنے والے سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش 2013 میں دل کی تکلیف کا شکار ہوئے۔ ان دل کی ایک شریان میں اسٹنٹ لگایا گیا۔
قبرص کے صدر نکوس انستاسی آئد کی 2014 میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی۔ اسی سال لٹویا کے صدر اور سلواکیہ کے وزیر اعظم کی بھی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی اور صحت یابی کے بعد انہوں نے پھر سے امور مملکت کو سنبھال لیا۔