نوابشاہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

نوابشاہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد گھروں اور دفاتر میں موجود لوگ خوف زدہ ہوکر باہر نکل آئے۔

اطلاعات کے مطابق زلزلہ محسوس کرنے والے افراد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے مکانات اور دفاتر سے باہر نکل آئے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

زلزلے کی شدت معلوم کرنے کے لیے محکمہ موسمیات سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر تاحال رابطہ نہیں ہوسکا، آخری اطلاعات موصول ہونے تک کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔