لاہور : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ انگلینڈ میں ایدھی فاؤنڈیشن کو انسانیت کی خدمات کے عوض خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایدھی کے نام والا یونیفارم استعمال کریں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی ٹیم کو ایدھی فاؤنڈیشن کا نام استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایسا یونیفارم زیب تن کر کے میدان میں اتریں گے جس میں کسی خیراتی ادارے کا لوگو استعمال ہوگا۔
پاکستان قومی ٹیسٹ، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق، سرفراز احمد اور اظہر علی انگلینڈ میں ایک تقریب میں شرکت کر کے ایدھی فاؤنڈیشن کو سپورٹ کریں گے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم ہفتے کے روز دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی جہاں 4 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔
قبل ازیں انگلینڈ پہنچنے کے بعد ہمپشائر میں دو ہفتے کا تربیتی کیمپ منعقد کیا جائے گا جہاں کھلاڑی پچ اور موسم کی صورتحال کو دیکھنے کے لیے پریکٹس کریں گے۔
مزید پڑھیں : ڈیوڈ کیمرون پاکستانی ٹیم کے دورہ انگلینڈ پر پرجوش
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ میری خواہش ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا کامیاب دورہ کرے اور وہ وقت دور نہیں کہ مستقبل میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا کامیاب دورہ کرے گی‘‘۔