پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے، آصفہ بھٹو زرداری

کراچی: سابق صدرآصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے پاکستان کو پولیو فری ملک اور صحتمند قوم بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرزکو ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

روٹری انٹرنیشنل کے ایک وفد نے آج بلاول ہاؤس میں پاکستان کے لیے روٹری سفیر آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور انہیں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری عالمی مہم اور اس حوالے سے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے کردار پربریفنگ دی۔

وفد سے بات چیت کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے زور دیا کہ پاکستان کو پولیو فری ملک اور صحتمند قوم بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرزکوساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روٹری اور پاکستان کی مضبوط شراکت پولیو کے خاتمے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔