لاہور: پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے لاہور میں ہونے والا اجلاس ختم ہوگیا،کیوی کپتان برینڈن میک کلم اور انگلینڈ کے ایون مورگن نےاگلے ایونٹ میں شرکت کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ ایڈیشن ٹو میں دو اسٹار کرکٹرز انگلش کپتان ایون مورگن اور نیوزی لینڈ کے برینڈن مک کلم پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار ہوگئے دونوں کے نام اس مرتبہ پلیئرز ڈرافٹ میں شامل ہوں گے جو اکتوبر میں معنقدہوگا۔
لاہور میں نجم سیٹھی کی زیر صدارت ہونے والےپانچوں فرنچائز کے اجلاس میں پی ایس ایل فرنچائز کے آفیشلز نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ایس ایل فرنچائز کو اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ستمبر تک مذاکرات کا وقت دیا گیا۔
چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ دوسرے ایڈیشن کا فائنل پاکستان میں کرانے کی کوشش کریں گے جس کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔