اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد نے حکومت کے خلاف تحریک نجات شروع کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ وہ پیر کو اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے لیے ریفرنس پیش کریںگے.
راولپنڈی میں تحریک انصاف کی احتساب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ عوام کرپٹ حکومت سے نجات چاہتی ہے، بچوںکا اغوا جاری ہے اور حکومت خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہی، کرپٹ حکمرانوں کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے.
انہوں نے کہا کہ وہ پیر کو اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے نواز شریف کو نااہل قرار دلانے کے لیے ریفرنس پیش کریںگے.
دریں اثنا انہوں نے اے آر وائی کے ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے مجھے عزت دی ہے،کراچی جاتا ہوںتو ٹریفک رک جاتا ہے، غربت اتنی بڑھ گئی ہے کہ لوگ جیلوں میں جانے کو ترجیحدے رہے ہیں اور ایک وقت آئے گا لوگ جیلوںسے ضمانتیں نہیںکرائیں گے،
نواز شریف کو سمجھنے والے ان کی صورت نہیں ان کی سوچ کو دیکھیں.