کراچی: اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے اور اخراجات برداشت کرنے کے اعلان پر شاہین ائیرانٹرنیشنل کے چیئرمین نے رابطہ کر کے اپنے بھرپور تعاون کی پیش کش کردی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پھنسے 200 پاکستانی مزدوروں کی واپسی پر حکومتی خاموشی دیکھتے ہوئے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کے اعلان کے بعد چیئرمین شاہین ائیر انٹرنیشنل کے چیئرمین کاشف صہبائی نے بھی پاکستانیوں کی واپسی کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کی یقین دہانی کروادی۔
Pakistani Ambassdor in Saudi Arabia should do something about this!If they want money we will fund them! #help pic.twitter.com/v9mK1uBMsL
— Salman Iqbal ARY (@Salman_ARY) September 7, 2016
چیئرمین شاہین ائیرلائن نے سی ای او سے رابطہ کر کے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے حوالے سے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ’’سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے ساتھ ہیں اور اُن کی واپسی کے لیے ہرقسم کی خدمات پیش کرتے ہیں‘‘۔ذرائع کے مطابق شاہین ائیر لائن پاکستانیوں کو مفت وطن واپس لانے کے لیے تیار ہے۔
پڑھیں: سی ای اواے آروائی سلمان اقبال کا سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیےاہم اعلان
اس موقع پر سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ ’’کیا پاکستانی حکومت سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے پر بھی ائیرلائن سے ٹیکس لے گی؟ کیا انسانی خدمت کے عوض بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا؟۔