لاہور : پی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین اور پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہم آفریدی کیلئے جو ہو سکا کریں گے لیکن سب کچھ ڈسٹرب کرکے آفریدی کو ٹیم میں شامل نہیں کیاجاسکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ جناح لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ 19 اکتوبر کو ہوگی، ایونٹ کا فائنل لاہور میں کرانے کی کوشش کررہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب سے بات ہوگئی ہے،انتطامیہ سے بھی بات چل رہی ہے،غیر ملکی کھلاڑیوں سے لاہور میں فائنل کھیلنے کیلئے بات چیت جاری ہے، فارم میں یہ بات لکھ دی گئی تھی کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا، ہماری تیاریاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں : پاکستان سپر لیگ چار فروری سے دوہا میں ہوگی، نجم سیٹھی