کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لیکس، جھوٹ اور کہانیاں نہ امن قائم کرسکتی ہیں اور نہ دہشت گردی کا خاتمہ کرسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں پی پی رہنماؤں کی لیگی ارکان سے جھگڑے کے حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ٹوئٹ کیا ، ٹوئٹ میں بلاول بھٹو حکومت پر کڑی تنقید کی، بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ لیکس، جھوٹ اورکہانیاں نہ امن قائم کرسکتی ہیں اور نہ دہشتگردی کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔
Leaks, lies & fairytales will not end terrorism nor bring peace.Govt. can’t spin their way out of this.Ppl of Pakistan want action & results
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) October 6, 2016
ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ حکومت اس طرح اپنا دامن نہیں بچا سکتی، پاکستان کے عوام ایکشن اور رزلٹ چاہتے ہیں۔
گزشتہ روز چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا دوہزار اٹھارہ میں وزیر اعظم پیپلز پارٹی کا ہوگا اور نواز شریف جیل میں ہوں گے، وزیر اعظم پاناما معاملے کو کشمیر کے پیچھے چھپا رہے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انہیں بھی سیاسی فائدے کے لیے بائکاٹ کامشورہ دیا گیا لیکن وہ سمجھتےہیں پارلیمنٹ کسی کی جاگیر نہیں عمران خان کا بائیکاٹ کا فیصلہ غیرسنجیدہ تھا، مسئلہ کشمیر پرسیاست نہیں کرنی چاہیے،دنیا کو پیغام دیا ہے کہ پاکستانی کشمیر پرایک ہیں۔