اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا ڈان اخبار کے صحافی سرل المیڈا سے خفیہ مٹینگ کی خبر شائع کرنے کے حوالے سے رابطہ ہوا تاہم صحافی نے بیان ریکارڈ کروانے اور کسی بھی قسم کے تعاون سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق ڈان اخبار میں فوج اور سول قیادت کے حوالے سے شائع متنازع خبر کو قومی سلامتی کےمنافی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کے لیے وفاقی وزیر زاہد حامد کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے سرل المیڈا سے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے رابطہ کیا تو صحافی نے بیان قلم بند کرانے، اپنی خبرکے ذرائع بتانے اور کسی بھی قسم کا تعاون کرنے سے صاف انکار کردیا ہے ۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز اسلام آباد ذوالقرنین حیدر کے مطابق سرل المیڈا نے رابطے پر وفاقی وزیر قانون کو کہا کہ ’’انہیں وقت دیا جائے جس کے بعد وہ طے کریں گے کہ انہیں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے معاملات طے کریں‘‘۔