کراچی : عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس میں مفرور ملزمان کے ایک مرتبہ پھرناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔ عدالت نے تحقیقات میں سست روی کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی، نامزد ملزمان کےایک بارپھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔
عدالت نے تحقیقات میں سست روی کرنے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو سوانسٹھ لوگ مارے گئے اورمعاملے کو ٹالاجارہا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی: سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی کی ازسر نو تشکیل
مزید پڑھیں: نئی جے آئی ٹی نے کراچی کے سانحہ بلدیہ کودہشت گردی قرار دے دیا
سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں دو سو انسٹھ محنت کش جاں بحق ہو ئے تھے، رینجرز کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرانے کے بعد سے یہ معاملہ ایک مرتبہ پھر خبروں کی زد میں ہے۔