فیصل آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر اسلام آباد آنے والے مظاہرین کو حراست میں لیا اور روکا گیا تو ایسا ردعمل دیا جائے گا جسے حکومت برداشت نہیں کر سکے گی، نوازشریف ابھی سے گھبراہٹ کا شکار ہیں تو 2 تاریخ کو کیا کریں گے؟۔
فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب حکمران کرپشن کرتے ہیں تو ملک کے ادارے تباہ ہوتے ہیں اور حکمران اپنی چوری کو بچانے کے لیے ملک کا نظریہ تباہ کررہے ہیں ایک چھوٹا سا ٹولا آخر کب تک ملک کو لوٹتا رہے گا؟۔
پڑھیں: ملک میں جمہوریت رہے گی یا بادشاہت،2نومبرکو فیصلہ ہوگا،عمران خان
مزید پڑھیں: حکومت نے دھرنا روکا تو ذمہ دار خود ہو گی،عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف حکومت کو متنبہ کیا کہ عوام پرامن دھرنے میں شرکت کریں گے اگر اسلام آباد مارچ کے مظاہرین پر تشدد یا پھر کسی کو گرفتار کیا گیا تو ایسا ردِعمل دیا جائے گا جسے برداشت کرنا حکومت کے لیے مشکل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: دھرنے سے قبل، اسلام آباد پولیس کے گریڈز میں اضافہ
عمران خان نے فیصل آباد کے پُرجوش کارکنان کے جنون کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’نیا پاکستان اب زیادہ دور نہیں عوام جلد کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کریں گے ۔