سکھر: گلگت سے شروع ہونے والی ننگزیا پاک چین دوستی کار ریلی سکھر پہنچ گئی جہاں ڈپٹی کمشنر اور میئر نے شرکاء کا شاندار استقبال کیا اور شرکاء سے ملاقات کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق گلگست سے شروع ہونے والے ننگزیا پاک چین دوستی کار ریلی سفر کرتے ہوئی سکھر پہنچی جہاں کمشنر اور میئر سکھر کی جانب سے اُن کا پرتباک استقبال کیا گیا۔ ریلی کے شرکاء ایک رات قیام کے بعد کل صبح لاڑکانہ روانہ ہوجائیں گے۔
پڑھیں: پاک چائنہ فرینڈشپ ریلی دو دن لاہور میں قیام کے بعد ملتان کے لئے روانہ
واضح رہے پاک چین سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر چین اور پاکستان کے کار سواروں کی ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا جو سی پیک رُوٹ پر سفر کر کے اقتصادی راہداری کی اہمیت کو اجاگر بھی کررہی ہے۔
قبل ازیں ریلی کے شرکاء نے لاہور کے نجی ہوٹل میں دو روز قیام کیا اور وہاں بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ سمیت دیگر تاریخی مقامات کی سیر بھی کی تھی، اس موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔