کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی پرایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان ظفر راجپوت، رشیدبھیا،فوزیہ عامر اور رضوانہ اسلم کوفوری طورپرتنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کمیٹی کے اراکین عابد غوری، جاوید خان، ذوالفقار علی خانزادہ، فہیم بیگ مغل، فاروق خان، فہیم راحیل اور سعد عزیز کو تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر بنیادی رکنیت سے خارج کردیا گیا۔
علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان نے تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان ظفر راجپوت، رشید بھیا، فوزیہ عامر اور رضوانہ اسلم کی بھی فوری طور پر تنظیمی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پڑھیں: متحدہ لندن کے خلاف کریک ڈائون جاری، چوتھے رہنما ظفر راجپوت بھی گرفتار
مزید پڑھیں: متحدہ رہنما امجد اللہ پریس کلب سے باہر نکل آئے، رینجرز نے گرفتار کرلیا
قبل ازیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کی جانب سے نامزد کردہ ایڈہاک ممبر ظفر راجپوت کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ کچھ دیر قبل پریس کلب میں محصور امجد اللہ خان کو بھی کلب سے باہر آتے ہی رینجرز اہلکاروں نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔