حیدرآباد: ایم کیو ایم لندن کے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے رہنماء مومن خان مومن اور ظفر راجپوت کو اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے 10،10 ہزار روپے کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم کیو ایم لندن کے خلاف شروع ہونے والے کریک ڈاؤن کے بعد حیدرآباد سے گرفتار ہونے والے پاکستان میں موجود رہنماء مومن خان مومن اور ظفر راجپوت کو پولیس نے اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے رہنماؤں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں افراد کو 10 ، 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت جاری کیں اور پولیس کو فوری طور پر دونوں رہنماؤں کو رہا کرنے کے احکامات دئیے۔
پڑھیں: متحدہ لندن کے رہنما حسن ظفر اور کنور خالد پریس کلب سے زیر حراست
مزید پڑھیں: متحدہ رہنما امجد اللہ پریس کلب سے باہر نکل آئے، رینجرز نے گرفتار کرلیا
دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے لندن رابطہ کمیٹی کے پاکستان میں نامزد کردہ رہنماؤں ظفر راجپوت، مومن خان مون کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔