کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء کی جانب سے سانحہ کوئٹہ جیسے واقعے پر سیاست کی جارہی ہے جو شرمناک ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خواجہ آصف کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کے جواب میں کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر دفاع کو مخاطب کر کے کہا کہ ’’اپنا ٹوئیٹ، اکاؤنٹ، منسٹری اور حکومت ڈیلیٹ کریں اور سانحہ کوئٹہ پر سیاست سے باز رہیں۔
Delete your tweet. Delete your account. Delete your ministry. Delete you government. Shameful to play politics now! Ignore clowns.Do ur job! https://t.co/LrrLJJc12X
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) October 25, 2016
قبل ازیں خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’’بھارت ورکنگ باؤنڈی اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پھیلا رہا ہے جبکہ سانحہ پشاور اور کوئٹہ افغانستان سے کیے گئے، ایسی صورتحال میں عمران خان اسلام آباد دھرنے کی تیاری کیا حادثانی کورڈینیشن تو نہیں ہے؟‘‘
India attacks LOC & working boundary.Quetta &Peshawar attacked frm Afghanistan. IK preparing to attack Islamabad ..Accidental coordination?
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 25, 2016
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’جب بھی حکومت کے خلاف دھرنا کیا جاتا ہے ملک میں اس طرح کے واقعات پیش آجاتے ہیں‘‘۔