پشاور : خیبرپختونخواہ پولیس نے دہشت گردی کی روک تھام کے لئے سٹی پٹرول کے نام سے نئی فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خیبر پختونخواہ پولیس نے دہشت گردی روکنے کے لئے سٹی پٹرول کے نام سے نئی فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے، پولیس حکام کے مطابق دوسوجوانوں پر مشتمل نئی فورس جدید ٹیکنالوجی ،جدید گاڑیوں سے لیس ہوگی۔
نئی فورس کے پاس نادرہ کا مکمل ڈیٹا اور مطلوب کرمنلز کی مکمل معلومات ہوگی، جو ان کے سسٹم کے فیڈ ہوگی، ہر جوان کے کالر میں کیمرہ نصب ہوگا، جو سینٹرل سسٹم سے منسلک ہوگا۔
سٹی پٹرول فورس براہ راست چیف کیپٹل پولیس افسر کو رپورٹ کرنے کی پابند ہوگی، پولیس حکام کے مطابق سٹی پٹرول فورس ابتداء میں پشاور میں تعینات ہوگی۔