کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوری عمل کو روکنے کی سختی سے مذمت کرتی ہے ، حکومت کا کام امن قائم کرنا ہے نہ کہ سیاسی پروگرام کو خراب کرنا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنان پر پولیس کے لاٹھی چارج گرفتاریوں اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اراکین کو برداشت سے کام لینا ہوگا، تشدد کا عمل صرف حکومت کے خوف زدہ ہونے کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری عمل روکنے کی سختی سے مذمت کرتی ہے جبکہ پولیس کا کام امن قائم کرنا ہے، سیاسی جماعتوں کے پروگرام کو خراب کرنا جمہوریت کے منافی عمل ہے۔
مزید پڑھیں : اسلام آباد: پی ٹی آئی اور پولیس میں ہاتھا پائی، متعدد کارکنان گرفتار
مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری سے حکومتی عزائم سامنے آگئے، پی پی رہنماء