لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج مسلسل پانچویں روز جاری ہے جس کی وجہ سے مریضوں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز پنجاب حکومت نے احتجاج کرنے والے 18 ڈاکٹروں کو برطرف،31 نرسوں کو معطل اور 18 نرسوں کو شوکاز جاری کیے تھے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے مزید ڈاکٹروں اور نرسوں کو طبی خدمات کے لیے طلب کرلیاتھا۔