میلبرن: آسٹریلوی بیٹسمین ایڈم ووگس ڈومیسٹک ایونٹ کے دوران سر پر گیند لگنے سے انجرڈ ہوگئے لیکن خوشی قسمتی سے جان بچ گئی۔
نومبر کا مہینہ آسٹریلوی کھلاڑیوں پر بھاری ہوتا ہے، ڈومیسٹک میچ کے دوران موت آسڑیلیوی کھلاڑی ایڈم ووگس کو چھو کر گزر گئی، آسٹریلوی کھلاڑی ایڈم ووگس کو حریف بولر کیمرون اسٹیونسن نے باؤنسر کرایا، ایڈم ووگس نے باؤنسر سے بچنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے اور سر پر گیند لگنے سے وہ زمین پر گرگئے لیکن جان بچ گئی۔
دوسری جانب آسٹریلوی کلب کے مینیجر کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ایڈم ووگس کی طبیعت بہتر ہے لیکن وہ پوری طرح سے فٹ نہیں اور اس وقت ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہیں۔
ایک سال کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی کے سر پر گیند لگنے کا یہ دوسرا واقع ہے، اس سے قبل سلپ میں فیلڈنگ کے دوران وہ سر پر گیند لگنے سے حوش کھو بیٹھے تھے۔
دوسری جانب آسٹریلوی کلب کے مینیجر کا کہنا ہے کہ 37 سالہ کھلاڑی ایڈم ووگس کی طبیعت بہتر ہے تاہم وہ پوری طرح سے فٹ نہیں ہیں، ان کے سر میں درد ہے اور وہ اس وقت ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہیں۔
مزید پڑھیں : زخمی آسٹریلوی کھلاڑی فلپ ہیوز چل بسے
یاد رہے دو سال قبل نومبر میں ہی آسٹریلوی کھلاڑی فلپ ہیوز خطرناک باؤنسر لگنے سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔