کراچی : پاکستانی سیاستدان کو قومی معاملات کو چلانے کیلئے صحت مند رہنا بہت ضروری ہے لیکن آج کل ملک کے کئی بڑے سیاست دانوں پر بیماریاں حملہ آور ہیں، جس کے باعث وہ اسپتالوں میں داخل ہیں۔
جن ملکی سیاستدانوں پر بیماریاں حملہ آور ہیں، ان میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی، مولانافضل الرحمان اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار شامل ہیں۔
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی طعبیت اچانک ناساز ہوگئی، انھیں سینے میں بائیں جانب تکلیف کے باعث فوری اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں انھیں کچھ دیر سی سی یو میں رکھا گیا اور ٹیسٹ کرائے گئے ، ان کی طعبیت بہتر ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی لندن میں علاج کی غرض سے اسپتال میں داخل ہیں، ہفتے کے دن ان کی آنکھوں کا آپریشن ہوا تھا جبکہ اب انکا ہرنیہ کا آپرپشن ہونا ہے۔
گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی
گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی گورنر شپ سنھبالنے کے بعد سے بیمارہیں۔ طعبیت ناساز ہونے پر انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا، گورنر سندھ کو سینے کا انفیکشن کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان
مولانافضل الرحمان کی طبیعت بھی اچانک خراب ہوگئی تھی،انھیں لبلبے میں انفکشن کی وجہ سے اسپتال لے جایا گیا، جہاں انکے میڈیکل ٹیسٹ کروائے گئے، جن کی رپورٹس ٹھیک آئی وہ پہلے سے بہتر ہیں۔
ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کو مزید ایک دو روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ڈاکٹر عاصم
پیپلز پارٹی کراچی کے صدر اور سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کینسر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں جب کہ گزشتہ دنوں ان پر فالج کا حملہ بھی ہوا تھا۔وہ بھی اسپتال میں داخل ہیں اور اپنا علاج کرارہے ہیں۔