کراچی : رائل اومانی نیوی کے دو بحری جہاز مشترکہ بحری مشقوں ثمر الطیب کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔
رائل اومانی نیوی کے دو بحری جہاز پاکستان نیوی کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں ’ثمر الطیب ‘ کے لیے پاکستان پہنچ گئے، کراچی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے سینئرافسران نے اومانی جہازوں الشمیخ اور البشری کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔
The exercise which comprises Harbour and Sea Phases, is a regular feature between Pakistan and Omani naval forceshttps://t.co/1CbAHIDhJB pic.twitter.com/KKyFM8MWgI
— Pakistan Navy (@PakistanNavyNHQ) December 12, 2016
یہ مشترکہ بحری مشقیں جو ہاربر اور سی فیز پر مشتمل ہیں ، پاکستان اور اومانی بحری افواج کے درمیان باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔ ہاربر فیز اس وقت جاری ہے جو دو طرفہ ملاقاتوں، جہازوں کے باہمی دوروں، مشقوں سے متعلق معاملات پر بات چیت اور ہار بر ٹریننگ سیریلز پر مشتمل ہے، جن کا مقصد مشقوں کے سی فیز کی تیاری ہے۔
ان دو طرفہ مشقوں کا مقصد دونوں بحری افواج کی مشترکہ بحری آپریشنز کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے تاکہ ایک مستحکم بحری ماحول کو یقینی بنایا جاسکے جو خطے کی اقتصادی ترقی اور امن و سلامتی کے قیام کے لیے نہایت اہم ہے۔
Royal Navy of Omani Ships arrived at Karachi for the conduct of 8th PN-RNO Bilateral exercise THAMAR AL TAYYIB-16.https://t.co/1CbAHIDhJB pic.twitter.com/yPZUEu869C
— Pakistan Navy (@PakistanNavyNHQ) December 12, 2016
ان مشقوں سے دونوں بحری افواج کے مابین آپریشنل اور ٹیکٹیکل سطح پر باہمی ربط اور مفاہمت کو مزید فروغ حاصل ہوگا، مشقیں 15 دسمبر تک جاری رہیں گی۔
رائل اومانی نیوی کے ٹاسک گروپ کی آمد دونوں ممالک کے مابین دوستانہ مراسم کی ایک کڑی ہے ،اس دورے سے دونوں بحری افواج کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا اور باہمی تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔