بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی شہرت پوری دنیا میں ہے اور صرف پاکستان یا ہندوستان میں ہی نہیں، ان کے مداح رنگ، نسل اور زبان کی قید سے آزاد پوری دنیا میں موجود ہیں۔
حال ہی میں ملائیشیا کی ایک یونیورسٹی میں طالب علموں نے شاہ رخ خان کی فلم ’دل والے‘ کا گانا ’جنم جنم‘ گا کر انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
ملائیشیا کی مینیجمنٹ اینڈ سائنس یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے اپنے سالانہ کانوکیشن کے موقع پر یک زبان ہو کر شاہ رخ خان کا گانا گایا۔ ملائیشین طلبا کے لیے گانے کی زبان نہایت اجنبی تھی مگر جس طرح انہوں نے روانی سے گانا گایا اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کے لیے انہوں نے ہفتوں مشق کی ہوگی۔
ملائیشین طلبا کا یہ خراج تحسین دیکھ کر شاہ رخ خان بھی خوشی سے پھولے نہ سمائے اور انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان طلبا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر ڈالا۔
Thank u Malaysia and all the best to the kids for life. https://t.co/ORugpAyokU
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) December 24, 2016
واضح رہے کہ شاہ رخ خان آج کل اپنی فلم رئیس کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ان کے مقابل مرکزی کردار ادا کیا ہے۔