اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ نے پروفیسر سلمان حیدر کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ پروفیسر کی جلد از جلد باحفاظت بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار نے اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی کہ پروفیسر سلمان حیدر کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے اور ہر اس کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کرے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ بازیابی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معاونت لی جائے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے انہیں جلد از جلد بازیاب کروایا جائے۔
پڑھیں: ’’ فاطمہ جناح یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر سلمان حیدر لاپتہ ‘‘
سلمان حیدر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ رات دس بجے تک انتظار کے بعد جب فون کیا تو پہلے گھنٹی بجتی رہی پھر نمبر بند ہوگیا، بعد ازاں ان کے نمبر سے ایک ایس ایم ایس موصول ہوا کہ ان کی گاڑی کورال چوک سے لے لی جائے۔