لاہور : پاکستانی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ باؤلر اور نامور کرکٹر وہاب ریاض کے والد لاہور کےمقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔
تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پاکستانی کرکٹ کے اسٹارفاسٹ باؤلروہاب ریاض کے والد مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔فاسٹ بالر وہاب ریاض کے والد سکندر ریاض کسانہ گزشتہ کچھ دنوں سےاسپتال میں زیر علاج تھے۔
ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وہاب ریاض کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
Sad news @WahabViki father past away. RIP unkle Sikender
— Azhar Ali (@AzharAli_) January 31, 2017
دوسری جانب پاکستانی کرکٹر عمر گل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وہاب ریاض کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیا اور کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبر دے۔
Deepest condolences 2 @WahabViki and his family on demise of his father.May Allah grant him high rank in jannah and sabar to the family.#RIP
— Umar55 (@mdk_gul) January 31, 2017
واضح رہےکہ گزشتہ روز فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نےعوام سے کہاتھاکہ وہ ان کےوالد کی صحت یابی کے لیے دعا کرے۔
Please keep praying for my dad . He is very critical.
— Wahab Riaz (@WahabViki) January 30, 2017