نیویارک : اقوام متحدہ نے گلبدین حکمت یار پر عائد پابندیاں ختم کردیں، پابندیوں کے خاتمے کی درخواست افغان حکومت نے کی تھی۔
اقوام متحدہ نے حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یارکا نام پابندیوں کی فہرست سے خارج کردیا، اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کمیٹی نے بیان میں کہا کہ گلبدین حکمت یار پر عائد سفری اور دیگر پابندیاں ختم کردی گئی ہیں جبکہ ان کے منجمد اثاثوں کو بھی بحال کردیا گیا ہے۔
افغان حکومت نے گلبدین حمکت یار سے امن معاہدے کے بعد اقوام متحدہ سے ان کا نام پابندیوں کی لسٹ سے نکالنے کی درخواست کی تھی۔
اقوام متحدہ کے فیصلے کے بعد گلبدین حکمت یار کی افغانستان واپسی کے انتظامات کئے جا رہے ہیں، حزب اسلامی نے امن معاہدے کے لئے گلبدین حکمت یارکا نام پابندیوں کی فہرست سے نکلوانے کی شرط عائد کی تھی۔