لندن: معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو برٹش ایشیئن ٹرسٹ کا سفیر مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا انعقاد پرنس آف ویلز نے کیا تھا، تقریب میں شہزادہ چارلس اور اُن کی اہلیہ کمیلا پارکر نے بھی شرکت کی۔
پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے تقریب میں اپنی پرفارمنس دے کر حاضرین سے خوب داد وصول کی، اس موقع پر پرنس آف ویلز نے پاکستانی گلوکار کو برٹش ایشیئن ٹرسٹ کا سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
برطانوی شہزادے کی جانب سے اعزاز دینے پر پاکستانی گلوکار نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے لیے بڑا اعزاز قرار دیا، راحت فتح علی خان نے نئی ذمہ داری کو بخوبی ادا کرنے کا اعلان بھی کیا۔
Thank you @britishasiantst for the #honour of becoming your #ambassador
And meeting #HRHPrinceCharles was overwhelming @NaughtyBoyMusic pic.twitter.com/XQbkoob4ih
— Rahat Fateh Ali Khan (@RFAKWorld) February 4, 2017
تقریب میں موجود برطانوی شہزادے چارلس اور اُن کی اہلیہ نے راحت فتح علی خان کی گائیکی کی تعریف کرتے ہوئے اُن کے انداز کو سراہا۔