اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیے بغیر وہاں اصلاحات اور تعمیر نو ممکن نہیں۔
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کابینہ اجلاس میں فاٹا سے متعلق امور کو ایجنڈے سے نکال کر نہایت افسوس ناک کام کیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
1. Condemnable how govt shelved FATA issue from cabinet mtg instead of giving it priority bec lives of 6m Pakistanis have been devastated
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 7, 2017
اپنے پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کو فاٹا سے متعلق امور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے اور فاٹا کے عوام کے خدشات کو جلد از جلد دور کیا جانا چاہیے کیوں کہ یہ معاملہ ملکی وحدت اور استحکام کا ہے۔
2. No rehabilitation & reform can take place in FATA without its merger with KP on which there is consensus amongst all stakeholders
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 7, 2017
چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ فاٹامیں 60 لاکھ لوگوں کی زندگی تباہ ہوچکی ہے اس لیے حکومت کواس مسئلے پر فوری توجہ دینی چاہیے اور فاٹا کو کے پی کے میں ضم کردینا چاہیے کیوں کہ خیبر پختونخوا میں ضم ہوئے بغیر فاٹا میں اصلاحات اور تعمیر نو ممکن نہیں۔
واضح رہے کہ فاٹا کی تعمیت و ترقی اور خو شحالی کے لیے سب ہی حکومتوں نے کچھ نہ کچھ اقدامات کیے ہیں تاہم وہ ناکافی ثابت ہوئے اور تا حال وفاق کے زیر انتظام علاقہ میں پولیٹیکل ایجنٹ حکومت اور انتظامیہ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔