لندن: بین الااقوامی مالیاتی فرم پی ڈبلیو سی نے پیش گوئی کی ہے کہ 2050 تک پاکستانی معیشت کینیڈا اور اٹلی کو پیچھے چھوڑ دے گی۔
بین الااقوامی مالیاتی فرم پرائس واٹر ہاوس کوپر کی جانب سے رپورٹ سال دو ہزار پچاس میں عالمی اکنامک آڈر کیسے تبدیل ہوگا ، جاری کر دی گئی، رپورٹ میں 32 ممالک کو شامل کیا گیا ہےْ۔
اقتصادی فرم نے ملکوں کی درجہ بندی قوت خرید اور جی ڈی پی کے تناسب سے کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2050 میں چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گی، 2030 تک پاکستانی معیشت کا نمبر 20 واں ہوگا جو کہ 2050 تک بڑھ کر 16 ہو جائے گا۔
سال2050 تک پاکستانی معیشت کینیڈا اور اٹلی کو پیچھے چھوڑ دے گی جبکہ عالمی معیشت دوگنی ہوجائے گی۔
رپورٹ کے مطابق روس یورپ کی بڑی معاشی طاقت بن جائے گا۔
برطانیہ بریگزٹ کو فالو کرتے ہوئے اپنی معیشت کو اوپن کردے گا،ترکی کی معیشت کا انحصار سیاسی استحکام پر رہے گا۔
ماہرین کا خیال ہے کہ ویتنام ،بھارت اور بنگلہ دیش کا گروتھ ریٹ صرف پانچ فیصد سالانہ رہے گا،تین دہائیوں تک ان ممالک کی معیشت اسی رفتار سے بڑھے گی جبکہ ترقی پذیر ممالک معاشی ترقی کا انحصار باہمی تجارت پر رہے گا،جس ملک کی تجارت ترقی کرے گی اس کی معیشت اسی رفتار سے آگے بڑھے گی۔