کراچی : معروف نیوز اینکر ماریہ میمن شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف نیوز اینکر ماریہ میمن عمر ریاض کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، شادی کے بعد سوشل میڈیا پر ماریہ میمن کو دوست احباب کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ، جس پر ماریہ میمن نے بھی شکریہ اداکیا۔
Shukriya! https://t.co/gZWMtOravx
— Maria Memon (@Maria_Memon) February 12, 2017
عمرریاض نے نہ صرف سی ایس ایس کا امتحان پاس کر رکھا ہے بلکہ وہ اس امتحان کے ٹاپر بھی ہیں۔
ماریہ میمن نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شادی کی تقریبات کی تصاویر شیئر کیں۔
ماریہ میمن نے 2015 میں اے آر وائی نیوز سے بطور اینکر منسلک ہوئیں۔
ماریہ میمن نے ایک جونیئر رپورٹر کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا ہے اور بعد میں مختصر عرصے میں معروف نیوز اینکر بن گئیں۔