دبئی : آئی سی سی نے چیمپئنزٹرافی2017 کیلئے سفیروں کا اعلان کردیا، پاکستان سے شاہد آفریدی چیمپئنزٹرافی کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سال 2017ء کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ "چیمپیئنز ٹرافی” شروع ہونے میں اب صرف کچھ ہی دن رہ گئے ہیں، آئی سی سی نے چیمپئنزٹرافی2017 کیلئے سفیروں کا اعلان کردیا ہے، میگا ایونٹ کے لئے8 سفیر مقرر کئے ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان سے شاہد آفریدی کو چیمپئنزٹرافی کا سفیر مقررکیا گیا ہے۔
The Champions Trophy Ambassadors are here! You can expect to see and hear a lot more from them in the build up to #CT17 Stay tuned! pic.twitter.com/wDReX575KS
— ICC (@ICC) April 12, 2017
اس کے علاوہ بنگلادیش کے حبیب البشر،انگلینڈ کے این بیل، نیوزی لینڈ کےشین بونڈ ، آسٹریلیا کے مائیک ہسی، بھارت کے ہربھجن سنگھ ، سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ سفیروں میں شامل ہیں۔
The #CT17 Ambassadors are raring to go! Comment below on who you are most looking forward to hearing from in the build up to #CT17? pic.twitter.com/X8SsvWHk5H
— ICC (@ICC) April 12, 2017
چیمپیئنز ٹرافی یکم جون سے انگلینڈ میں شروع
خیال رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا، جس میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی عالمی درجہ بندی کی سرفہرست 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، ان میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ،نیوزی لینڈ، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور پاکستان کے علاوہ میزبان انگلستان بھی شامل ہوگا۔
یمپیئنز ٹرافی کا پہلا میچ میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان اوول میں ہوگا، 4 جون کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت برمنگھم میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے جو بلاشبہ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ ہوگا۔ فائنل 18 جون کو اوول ہی میں کھیلا جائے گا۔