سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا کی پابندی کے بعد آزادی کے جذبے سے سرشار طالبات بھارتی فورسز کے مد مقابل آگئیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف جہاں نوجوان، بزرگ اور خواتین بھی سراپا احتجاج ہیں وہیں اسکول کی معصوم طالبات بھی اپنی سرزمین کی حفاظت اور بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی ہیں اور اسکول یونیفارم میں ملبوس ان طالبات نے بھارت مردہ باد کے نعرے بلند کیے۔
آزادی کی جنگ میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ مقبوضہ کشمیرمیں اسکول اور کالج کی طالبات بھی بھارتی فوجیوں کےسامنے ڈٹ گئیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتی رہیں جس پر بھارتی فوج نے نہتی طالبات پر آنسو گیس کے گولے داغے اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔
بھارتی فوج کی ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے کئی طالبات زخمی ہونے کی باوجود اسلحہ سے لیس بھارتی فوجیوں کے سامنے ڈٹ گئیں اور بھارتی فوج کی گولی کا جواب پتھر سے دیا۔
South #Kashmir college today. #Pakistan flag hoisted on administrative block. pic.twitter.com/fiD6gU6S3W
— طالب (@keyboardrebel) April 26, 2017
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ایک کالج میں طالب علموں کی جانب سے ایڈمنسٹریشن بلاک پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا اس موقع پر طلبا کے پاکستان زندہا باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔