ممبئی: ونود کھنہ کی آخری رسومات میں شرکت نہ کرنے پر رشی کپور ساتھی فنکاروں پر سیخ پا ہوگئے اور کہا کہ نئے فنکاروں نے شرکت نہ کر کے اچھا تاثر نہیں دیا جبکہ پریانکا چوپڑا کی تقریب میں سارے ستارے موجود تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رشی کپور نے کہا کہ نئے فنکاروں نے اُس شخص کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی جنہوں نے اُن کے ساتھ کام کیا، نئے اداکاروں کا یہ عمل انتہائی شرمناک ہے، نئے لوگوں کو عزت کرنا سیکھنا پڑے گی۔
Shameful. Not ONE actor of this generation attended Vinod Khanna’s funeral. And that too he has worked with them. Must learn to respect.
— Rishi Kapoor (@chintskap) April 27, 2017
انہوں نے کہا کہ آج کی صورتحال دیکھنے کے بعد اندازہ کرسکتا ہوں کہ جب میں مروں گا تو مجھے کاندھا دینے کے لیے کوئی نہیں آئے گا کیونکہ انڈسٹری میں اب نام نہاد اسٹارز کا راج ہے۔
Why this? Including mine and thereafter.When I die, I must be prepared.None will shoulder me. Very very angry with today’s so called stars.
— Rishi Kapoor (@chintskap) April 27, 2017
رشی کپور نے کہا کہ میری اہلیہ اور بیٹا بیرون ملک گئے ہوئے ہیں اگر وہ بھارت میں ہوتے تو ضرور شرکت کرتے جبکہ جو لوگ گزشتہ رات پریانکا چوپڑا کی تقریب میں موجود تھے اُن فنکاروں نے بھی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی جس پر مجھے بہت غصہ ہے۔
Yes it has been expressed earlier on social media my wife and Ranbir are out of the country. Would never had been reason not to be there
— Rishi Kapoor (@chintskap) April 27, 2017
یاد رہے رشی کپور نے ونود کھنہ کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے، جن میں اکبر امر انتھونی، اینا مینا ڈیکا اور چاندنی جیسی مشہور فلمیں بھی شامل ہیں۔
Angry. Met so many chamcha people last night at Priyanka Chopra’s do last night. Few at Vinod’s. So fuckn transparent. So angry with them.
— Rishi Kapoor (@chintskap) April 27, 2017
واضح رہے ونود کھنہ گزشتہ روز 70 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد ممبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے، وہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔