راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے 13 مئی کو مارٹراورآرٹلری سےسول آبادی کونشانہ بنایا جس کے جواب میں پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹیں تباہ کردیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستانی پوسٹیں تباہ کرنے کے بھارتی دعویٰ کو حقائق کےمنافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی دعوی کے برعکس پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی پوسٹیں تباہ کیں اور اس کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔
On 13 May 2017, India targeted innocent civilians. In befitting response Pak Army destroyed Indian posts in Nowshera Sec. 2/2. pic.twitter.com/jHLZVOoHSa
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) May 23, 2017
ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے ایک پریس ریلیز میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے 13 مئی کو بھمبرسیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجےعام شہری شہیدوزخمی ہوئے جب کہ بھارتی اشتعال انگیزی سے انفرا اسٹرکچرکو بھی نقصان پہنچا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثرجواب دیا جس سے بھارت کو نقصان اُٹھانا پڑا اور بھارتی پوسٹوں کو تباہ کردیا گیا جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج نےہمیشہ بھارتی اشتعال انگیزی پرہی جوابی کارروائی کرتی ہے کیوں کہ پاکستان لائن آف کنٹرول پرامن کے فروغ کا خواہاں ہے اور خطے میں قیام امن کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتا رہے گا۔