اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کا کہناہےکہ بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے دکھ ہوا ہے۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہاکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن بھارتی ٹیم کے خلاف مقابلہ کیے بغیر ہار پردکھ ہوا۔
As a sportsman I know winning & losing are part of the game but it’s painful to watch Pak being thrashed by India without putting up a fight
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 4, 2017
چیئرمین پی ٹی آئی نےٹویٹرپراپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان کرکٹ کاڈھانچہ مکمل طورپربہتربنانےکی ضرورت ہے۔انہوں نےکہاکہ ڈھانچےمیں تبدیلی نہیں ہوگی،کرکٹ ٹیلنٹ کا فرق بڑھتارہےگا۔
And we will keep facing disappointment by defeats such as the one today. https://t.co/noxfc7srWN
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 4, 2017
عمران خان کاکہناتھاکہ میرٹ پرچیئرمین پی سی بی کی تقرری تک کرکٹ میں اصلاح ممکن نہیں۔ان کاکہناتھاکہ ان حالات سےنکلنے کےلیےپاکستانی کرکٹ کی تعمیر نو ضروری ہے۔
Pak cricket cannot be fixed if the Chairman of the PCB is not appointed on professional merit.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 4, 2017
بھارت نے پاکستان کو 124رنز سے شکست دے دی
واضح رہےکہ عمران خان نےکہاکہ الیکشن میں دھاندلی کرنے والے اور دوسرے جنہیں شریف برادران سے وفاداری کے لیے محض نوازا جاتا ہے وہ پاکستانی کرکٹ میں کبھی اصلاحات نہیں کریں گے۔
Election-fixers & others who are rewarded merely for loyalty to the Sharifs will never reform Pak cricket https://t.co/rrex8TJS0Z
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 4, 2017
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔