کراچی : واٹر بورڈ نے کراچی کی تمام مساجد کو پانی کے ٹینکر مفت دینے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ نے اے آر وائی نیوز کی خبر کا نوٹس لے لیا اور جیکب لائنز میں واقع جامع مسجد تھانوی میں پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے چار ٹینکر پہنچا دیئے۔
ایم ڈی واٹر بورڈ نے اعلان کیا کہ جن مساجد میں پانی کی قلت ہے، واٹربورڈ حکام کو آگاہ کریں، جامع مسجد تھانوی میں کئی روز سے جاری پانی کے بحران پر وزیراعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی شرمیلا فاروقی نے مولانا تنویر الحق تھانوی کو فون کرکے پانی کا مسئلہ فوری طو ر پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ مسجد کیلئے دو ٹینکر روانہ کردیئے گئے ہیں جبکہ ایم ڈی واٹر بورڈ کے رویے پرمعذرت بھی کی۔