نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے کہا کہ جو لوگ پاکستان سے جنگ چاہتے ہیں انہیں سرحد پر بھیج دیا جائے، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے صرف بات چیت اور مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔
یہ بات انہوں نے نئی دہلی میں ایک ٹی وی شو میں ایک انٹرویو کے دوران کہی، اپنی نئی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی پرموشن کی تقریب میں صحافیوں نے جب سلمان خان سے پاک بھارت کشیدگی پر سوال کیا تو دبنگ خان نے کرارا جواب دیا۔
Salman Khan was CLEARLY talking in context of his movie, prestitute twisted it! pic.twitter.com/IBe36Z9SfU
— TUBELIGHT – 23rd Jun (@SunnyShines_) June 14, 2017
پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے دبنگ خان نے جنگ کو غلط قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جنگ کے شوقینوں کو بندوق دے کربارڈ پر بھیج دیں ان کے ہاتھ پیر کانپ جائیں گے اورجنگ ایک دن میں ہی ختم ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ ٹھیک نہیں ہے کیونکہ جب جنگ ہوتی ہے تو اس سے دونوں طرف کے لوگ مرتے ہیں سپاہی اپنی جان گنوا دیتے ہیں جبکہ مرنے والوں کے خاندان زندگی بھر کے لیے بے بس ہو جاتے ہیں۔
بھا رتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد ہندو انتہا پسند بھڑک اٹھے ہیں اور انہوں نے سلمان خان کو وارننگ دے دی۔
ہندو انتہا پسند رہنماؤں نے سلمان خان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حدود میں رہیں۔