ڈی جی خان : ڈی جی خان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، گزشتہ رات پنجاب رینجرز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی گئی ، جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد مذہبی رسومات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
دوسری جانب راولپنڈی میں چک بیلی روڈ پر مبینہ دہشتگرد تین گرینیڈ اور بارود چھوڑ کر فرار ہوگئے، جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سحری کے وقت علاقے میںپولیس کا گشت جاری تھا کہ اس دوران گرڈ سٹیشن کے قریب موجود دہشتگرد اہلکاروں کو دیکھ کر فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق دہشتگرد تھانے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
اٹک میں بھی پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کرکے دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔