راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ دشمن بزدلانہ کارروائیاں کر کے قوم کی خوشیاں چھیننا چاہتا ہے، پاکستان کے عزم کے سامنے دشمن ناکام ہوگا، حالیہ دہشت گردی کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ، پاراچنار اور کراچی میں دہشت گردوں کی مختلف کارروائیوں کے بعد آرمی چیف آف اسٹاف کا نیا بیان سامنے آیا، جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی جرات سے دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے قوم سے خوشیاں چھیننا چاہتا ہے مگر پاکستانیوں کے عزم کے سامنے دشمن ہر بار کی طرح اس بار بھی ناکام ہوگا۔
Security tightened across the country. Spec IBOs & search operations launched in coord with int & other Law Enforcement Agencies.(1 of 2)
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 23, 2017
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی اور انٹیلی جنس کی بنیادوں پر سرچ آپریشن کیے جارہے ہیں۔
"Enemy trying to mar festive mood of nation through such coward acts. Shall fail against resilience of Pakistan” COAS. (2 of 2).
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 23, 2017
یاد رہے آج کوئٹہ ، پاراچنار اور کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے بزدلانہ کارروائیاں کی گئی،پارا چنار میں ہونے والے یکے بعد دیگرے بم دھماکوں میں اب تک 20 جاں بحق جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے۔
دہشت گردوں کی جانب سے تیسرا حملہ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں کیا گیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے روزہ افطارکرنے والے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے۔