اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے نوازشریف کی غیرجمہوری سوچ ایک بار پھر بےنقاب ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ نواز شریف کی غیرجمہوری سوچ پھربے نقاب ہوگئی، نوازشریف کہتے ہیں ان کا احتساب صرف عوام کرسکتے ہیں، نوازشریف کی ایسی سوچ جمہوریت کے منافی ہے۔
NS non-democratic mindset reveals itself once again when he declares people will do his ehtesab! This twisted logic is negation of democracy
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 8, 2017
عمران خان نے کہا کہ عوام منتخب نمائندوں سے جوابدہ ہونے کی توقع رکھتے ہیں،عوام منتخب نمائندوں سے قانون کی پامالی کی توقع نہیں رکھتے، اسلامی اور مغربی جمہوری روایات میں قانون کی نظرمیں سب برابر ہیں، ادارے مضبوط، حکومت قانون کے سامنے جواب دہ ہوں تو ترقی ممکن ہے۔
Ppl elect their reps & expect them to be accountable before the Law. Ppl do not expect those they elected to abuse the law with impunity. https://t.co/cceUo7bqpk
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 8, 2017
Islamic & Western democratic traditions both uphold the norm of all being accountable and equal before law of the land https://t.co/tWwIIhDfGh
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 8, 2017
Development only happens when institutions are strong, govt/leaders are clean & accountable before law of the land. https://t.co/zs6nowZ4cZ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 8, 2017
عمران خان کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ الیکشن جمہوریت کے لئےاہم ہیں،قانون اوراحتساب بھی اتنے ہی اہم ہیں۔
Elections are a central pivot of democracy but so are rule of law & accountability, including of the elected representatives https://t.co/pI1cuZSnDb
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 8, 2017
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہ ہمارےمخالفین کو یہی تکلیف ہے کہ پاکستان ترقی کررہا ہے۔
مزید پڑھیں : مخالفین کو یہی تکلیف ہے کہ پاکستان ترقی کررہا ہے، نوازشریف
نواز شریف نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ میرا احتساب صرف عوام کرسکتے ہیں، جنہوں نے ہمیں روکنے کیلئےآسمان سر پراٹھا رکھا انہیں بتانا چاہتا ہوں، آسمان سر پراٹھانے والے کچھ بھی کرلیں ترقی کا سفرجاری رہے گا، گزشتہ چارسالوں سے آپ جو کچھ کررہے ہیں وہ پوری قوم جانتی ہے۔