لاہور: پاکستان کے طویل القامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محمد عرفان نے اپنے نومولود بیٹے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرا بیٹا، میرے آشیانے میں خوبصورت اضافہ ہے‘‘۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ گھر آنے والے نئے ننھے مہمان کی صحت و تندرسی کے لیے خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
Mera beta – another beautiful addition in my Aashyana. Please say a dua for his health, success and life. 🙂 pic.twitter.com/cXWgefzrYs
— Mohammad Irfan (@M_IrfanOfficial) July 15, 2017
عرفان کی جانب سے بیٹے کی آمد کی خوشخبری کے بعد اُن کے مداحوں نے مبارک باد کے پیغامات ارسال کیے۔
Aslamlukum Bhai, mubarak ho, so pleased for you and your family and your new born son. Will pray for you & your family.
— Frank Khalid (@FrankKhalidUK) July 15, 2017
Allah lambi zindgi dy or naik kry
— Ameer hamza (@hamza6878) July 15, 2017
Mubarik ho sir
Allah ap ki family ko mazeed sihat or khushian day ameen— Samrinshahzad (@SamrinShehzad) July 15, 2017
God bless him.
— Alankrit Mathur (@alankritmathur7) July 15, 2017
یاد رہے محمد عرفان پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے جس کے بعد انہیں معطل کیا گیا ہے، پی ایس ایل سیزن 2 میں اسپاٹ فکسنگ کا الزام ثابت ہونے کے بعد فاسٹ باؤلر پر 6 ماہ تک میچ کھیلنے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ کیس: محمد عرفان نے بکیز سے رابطوں کا اعتراف کرلیا
اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کے دوران محمد عرفان پر الزام تھا کہ انہوں نے ٹیم مینیجمنٹ کو بتائے بغیر کسی شخص سے رابطہ کیا، پی سی بی کے سامنے پیشی پر فاسٹ باؤلر نے اپنا جرم بھی قبول کیا تھا جس کے بعد اُن پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی گئی۔