اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کااستعفیٰ نہیں مانگ رہا بلکہ میں تو انہیں اڈیالہ جیل میں دیکھ رہا ہوں۔
وہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں جواب دینا ہوتا ہے اور جن کے پاس کوئی عوامی عہدہ ہوتا ہے وہ قوم کے جوابدہ ہوتے ہیں۔
عمران خان نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف آپ کے پاس وقت کم ہے مجھے اور اداروں کو دھمکیاں مت دیں اسطرح آپ کی پریشانی اور بڑھے گی۔
سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ نوازشریف کااستعفیٰ نہیں مانگا بلکہ مطالبہ کررہا ہوں کہ انہیں اڈیالہ جیل میں ڈالا جائے اور مجھے اس وقت یہ سارے اڈیالہ جیل کے امیدوار لگ رہے ہیں، کرپشن اپنی جگہ لیکن یہ لوگ چوری کا پیسہ باہربھیج کرملک کو زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے کرپشن اور منی لانڈرنگ ہی نہیں کی بلکہ سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کراکے عدالت کو گمراہ کرنے کی بھی کوشش کی ہے جس کی سزا کم سے کم سات سال قید ہے۔
عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان ہمیشہ انہی حربوں سے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آج کا دور انٹرنیٹ کا دور ہے یہی وجہ ہے کہ کل رات ہی دستاویزات میں جعل سازی کوسوشل میڈیا نے بےنقاب کر دیا تھا۔
قبل ازیں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیئے گئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شریف خاندان نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے علاوہ ایک اور سنگین جرم کے مرتکب ہوئے ہیں اور وہ جرم سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کرانا ہے۔
Apart from money laundering/corruption, another emerging major crime of Sharifs is producing fraudulent docs before SC to obstruct justice
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 20, 2017
اپنی ایک اور ٹیوٹ میں بات کو جاری رکھتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شریف خاندا قوم کو بے وقوف سمجھتی ہے۔
Biggest crime is to treat the nation as dumb and with such contempt – assuming they can fool the entire nation all the time. https://t.co/l5qUBmsj9D
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 20, 2017
عمران خان نے کہا کہ جعلی دستاویزات جمع کرا کے وہ سمجھ رہے تھے کہ ایک بار پھر قوم کو بے وقوف بنا لیں گے حالانکہ اب ایسے لغو اقدامات کی وجہ سے قوم کو زیادہ عرصے تک بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔