لاس اینجلس : امریکی معروف راک بینڈ لنکن پارک کے مایہ ناز گلوکار چیسٹر بیننگٹن نے خودکشی کرلی ۔
لاس اینجلس میں امریکی میوزک بینڈ لنکن پارک سے تعلق رکھنے والے اکتالیس سالہ گلوکار چیسٹر بیننگٹن نے اپنے گھرمیں گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی، ان کے قریبی دوستوں نے چیسٹر کی خود کشی کی وجہ ذہنی دباؤ بتائی۔
امریکی گلوکار منشیات کے عادی تھے۔
خیال رہے کہ ان کی حالیہ میوزک البم ون مور لائٹ امریکی میوزک چارٹ بل پر کا میاب رہی تھی ۔
یاد رہے اس سے قبل رواں سال مئی میں امریکہ کے معروف بینڈ آڈیو سلیو اور ساؤنڈ گارڈن کے52سالہ گلوکار کرس کورنل نے امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں ہوٹل کے کمرے میں خود کشی کرلی تھی۔
ان کے مداحوں نے ان خودکشی پر افسوس کا اظہار کیا۔
Shocked and heartbroken, but it’s true. An official statement will come out as soon as we have one.
— Mike Shinoda (@mikeshinoda) July 20, 2017
What
Noooooo https://t.co/sl8gYTR5au
— Meesha Shafi (@itsmeeshashafi) July 20, 2017
Chester Bennington commits suicide at 41 / In the end / Linkin park (RIP) https://t.co/Ue2peRbjwS via
— salman ahmad (@sufisal) July 20, 2017
Chester was one of the kindest men I’ve had on my show. My heart breaks for his family and friends. He will be missed terribly.
— Jimmy Kimmel (@jimmykimmel) July 20, 2017