کراچی: پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ بے شک اللہ حق ہے نوازشریف کو قوم سے جھوٹ بولنے کی سزا مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما فیصلے میں نوازشریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا وہیں شوبز انڈسٹری کے اداکار بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔
پڑھیں: !پاناما کیس: پکی گوٹ پٹ گئی
پیارے افضل سے شہرت پانے والے حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام لکھا کہ بے شک اللہ حق ہے! آج سپریم کورٹ نے نوازشریف کو کرپشن کرنے اور جھوٹ بولنے پرنااہل قرار دے دیا۔
Nawaz Sharif found guilty of corruption and lying & disqualified by Supreme Court of Pakistan. Beyshakk…. ALLAH Al Haq hai.
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) July 28, 2017
ایک اور ٹوئٹ میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ پاناما فیصلہ آنے اور نوازشریف کے نااہل ہونے کے بعد اب انشاء اللہ زرداری کی باری ہے۔
#PanamaVerdict After NS gone now #ZardariKiBaari insha Allah
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) July 28, 2017
بالی ووڈ کو اپنے سحر میں جکڑنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ ’’پاناما فیصلے پر پاکستانیوں کو انصاف مبارک ہو‘‘۔
Insaaf Mubarak Pakistan! #PanamaVerdict
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) July 28, 2017
ماورا حسین نے کہا کہ ’’عدالت نے بہت اچھا فیصلہ کیا اور عمران خان نے اپنا کام مکمل کیا، پاناما فیصلے کے بعد احتساب کی ضرورت ہے‘‘۔
And he did it! @ImranKhanPTI #PanamaVerdict The much needed accountability,What a fine Precedent set by our SC!Justice well served❤️❤️❤️
— MAWRA HOCANE (@MawraHocane) July 28, 2017