ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کی پروموشن کے دوران زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان گزشتہ روز اپنی نئی آنے والی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کی تشہیر کے لیے کلکتہ جارہے تھے کہ انہیں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔
شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر زخمی ہونے کی اطلاع دی اور کہا کہ میں اس وقت اسپتال میں موجود ہوں یہاں میرے زخموں کی مرہم پٹی کی جارہی ہے، میں اپنے مداحوں سے معافی چاہتا ہوں کہ اُن کے پاس پہنچنے میں تاخیر ہورہی ہے۔
کنگ خان نے مزید کہا کہ آپ سب لوگوں کو میری وجہ سے آپ سب کو انتظار کرنا پڑ رہا ہے جس کے لیے میں معافی چاہتا ہوں تاہم اگلے 10 منٹ کے اندر میں آپ لوگوں کے درمیان موجود ہوں گا۔ بالی ووڈ اداکار جیسے ہی اسپتال سے فارغ ہوئے تو انہوں نے کلکتہ کا رختِ سفر باندھا اور وہاں پہنچ کر سب سے معافی مانگی۔
Be there in 10 mins. Apologies to keep u waiting had to get a bit of dressing done…for a lil hurt. So had to c a doc https://t.co/W9YosQN9hJ
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 5, 2017
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کو کلکتہ جاتے وقت کس قسم کا حادثہ پیش آیا اس بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکی تاہم کنگ خان نے یہ خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔