کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کے بہاؤ میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد پاکستان بھر میں سونے کی قمیتوں میں 100 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونے کی قیمت 51 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمتیں 1295 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں بہاؤ بڑھنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
سونے کی قیمتوں میں فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہونے کے بعد 51 ہزار روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے کے بعد 43 ہزار 714 روپے تک پہنچ گئیں۔
پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت 50ہزار600 تک جا پہنچی
یاد رہے اس سے قبل ایشیائی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کے اضافہ سے سونے کی فی اونس قیمت 12سو 66 ڈالر ہوگئی تھی۔