لاہور: پی آئی اے کی ابوظہبی سےلاہور آنے والی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔
ذرائع کے مطابق ابوظہبی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی، دوران لینڈنگ پی کے 296 کا ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی اور طیارے کے ایک انجن کے کور فضا ہی میں کھل گئے۔
جس پر پائلٹ نے جان خطرے میں ڈال کر مہارت سے جہاز لینڈ کرایا۔ دوران لینڈنگ جھٹکے لگنے سے مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔
ایئر پورٹ حکام کے مطابق رن وے پر جہاز رکنے سے رن وے 30 منٹ تک بند رہا، رن وے پر موجود جہاز کو جدید مشینری کی مدد سے ہٹایا گیا۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے حکام نے طیارہ ٹھیک کرنے کیلئے پی آئی اے ماہرین کی ٹیم کراچی سے طلب کی ، جس کے بعد جہاز کو مرمت کے بعد ٹھیک کرلیا گیا ہے اور اب پرواز کے لیے تیار ہے۔