لاہور: تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 120 کے عوام پینے کا پانی خریدتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حلقےکےاسپتال میں ایک بستر پر 3،3 مریض زیر علاج ہیں۔
پی ٹی آئی کی رہنما یاسیمن راشد کا کہنا تھا کہ این اے 120 مسائل کی آماجگاہ ہے، حلقے کے تمام گھروں میں معلوم کرلیں کہ پانی آتا ہے ؟۔
تحریک انصاف کی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف 6 ماہ میں انڈر پاس اور پل بنا لیتے ہیں تو اسپتال کیوں نہیں بنا سکتے۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کے قوانین پرعمل کررہے ہیں، تحریک انصاف کی رہنما کا کہنا تھا کہ کیا قانون صرف ہمارے لیے ہے حکمران کے لیے نہیں؟۔
این اے 120کے ضمنی انتخاب میں ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا، عمران خان
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان کا فیصلہ ہوگا، لوگ ووٹ دے کر سب سے بڑے چور کا احتساب کرنے پرسپریم کورٹ کا شکریہ ادا کریں گے، نوازشریف کو ووٹ دینے والے پہلے بار بار سوچیں۔