اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکا میں دیئے گئے انٹرویوز میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے موقف کی نفی کردی.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے امریکا کی ایشیاء سوسائٹی کے پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے تحریک انصاف کو مذہبی انتہا پسند جماعتوں سے روابط رکھنے والی جماعت بتایا اور مسلم لیگ ن کو ایک لبرل اور معتدل مزاج جماعت بتایا.
Confusion btwn PMLN & it’s ally JUIF: Kh Asif tells Asia Society in US diff between PMLN & PTI is N is liberal & PTI allied to religious gps
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 29, 2017
اپنی دوسری ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی کی اتحادی جماعت جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تحریک انصاف کو عرصہ دراز سے یہودی ایجنٹ کہتے آئے ہیں یعنی دونوں اتحادی جماعتوں کا تحریک انصاف کے بارے میں یکسر مختلف خیالات ہیں جس سے ان کا جھوٹ پکڑا جا سکتا ہے۔
Absurd & amusing since Maulana Fazlur Rehman of JUIF has accused PTI of being Jewish lobby! https://t.co/GddOfTI6oj
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 29, 2017
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو وزیر خارجہ نہیں بنانا چاہئے تھا کیوں کہ انہوں نے امریکا میں پاکستان کے موقف کے مترادف بیانیہ اپنایا اور اپنے بیانات سے اقوام متحدہ میں ملیحہ لودھی کی جانب سے پیش کیئے گئے بیانیہ کی یکسر نفی کردی۔