حکومت کی کرپشن اور نااہلی نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا ہے، عمران خان

Imran Khan

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمتیں بڑھا کرعوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا ہے.

عمران خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک پیغام میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی نا تجربہ کاری اورکرپشن چھپانےکے لیےعوام پربوجھ ڈالا ہے.

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ حکومت نے اپنی نااہلی اور کرپشن کا بوجھ عوان ڈالتے ہوئے پٹرول کی قیمتیں بڑھا دی ہیں جس سے مہنگائی کا نیا سیلاب آئے گا.

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کرپٹ حکوت کو عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کے بجائے اپنی کرپشن اور نااہلی پر نظر ڈالنی چاہیے.

خیال رہے گزشتہ روز وفاقی وزارت پیٹرولیم نے پٹرول مصنوعات میں اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول 2 روپے فی لٹر مہنگا کردیا ہے جس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوچکا ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔